منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اگر پاکستان میں نگران حکومت آئی تو۔۔۔ آئی ایم ایف نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 18  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اسے پاکستان میں مجوزہ نگران حکومت سے مذاکرات میں کوئی اعتراض نہیں ہے، سعودی عرب اپنے آئی ایم ایف قرض کا کوٹہ پاکستان کو منتقل کر سکتا ہے، مثالیں ماضی میں موجود ہیں،ماضی میں معاہدوں کی خلاف ورزیاں،

پالیسی اقدامات سے انحراف کیا گیا جس سے فروری 2022 کے بعد پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام مسائل کا شکار ہوا۔نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف ذرائع نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو پاکستان میں مجوزہ نگران حکومت سے مذاکرات میں کوئی اعتراض نہیں ہے، سعودی عرب اپنے آئی ایم ایف قرض کا کوٹہ پاکستان کو منتقل کر سکتا ہے، ایسی مثالیں ماضی میں موجود ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اس پر بات چیت جاری ہے لیکن پاکستان کو وعدے کے مطابق پیشگی شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست کے آخری ہفتے میں متوقع ہے اور پاکستان پیشگی شرائط پر عمل درآمد میں تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا،ان شرائط پر عمل درآمد کے بعد آئی ایم ایف کا بورڈ معاہدے کی منظوری دے گا،ان شرائط میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ازخود تعین ہونا شامل ہے،پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں سے متعلق شرائط پر عمل درآمد ضروری ہے،نیپرا کے فیصلوں پر فوری عمل درآمد اسٹاف لیول معاہدے کا حصہ ہے،نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے پر بلا تاخیر عمل درآمد ضروری ہے۔ ذرائع آئی ایم ایف کے مطابق ماضی میں معاہدوں کی خلاف ورزیاں اور پالیسی اقدامات سے انحراف کیا گیا جس سے فروری 2022 کے بعد پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام مسائل کا شکار ہوا،

اصلاحات میں تین ماہ کی تاخیر سے معیشت کو بہت نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق گورننس میں بہتری کیلئے نیب سمیت احتساب کے اداروں کا جائزہ لینا ضروری ہے،صوبائی اینٹی کرپشن کے محکموں کو بھی مزید موثر بنانا ہوگا جبکہ پاکستان بجٹ میں مختص کردہ سبسڈیز ہی دے سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…