ورلڈبینک نے پاکستان پر ڈالروں کی بارش کردی
اسلام آباد (این این آئی)عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 20کروڑ ڈالر فراہم کرنے منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 20کروڑ ڈالر فراہم کرنے منظوری دیدی ہے، عالمی بنک کی جانب سے رقم صوبہ پنجاب کیلئے فراہم جائے گی۔
رقم زرعی شعبے کی بہتری اور چھوٹے کسانوں کے منصوبوں کیلئے خرچ ہو گی،رقم کی فراہمی سے چھوٹے کسان فصلوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھا سکیں گے ۔
رقم کی فراہمی سے تقریبا ایک لاکھ نوے ہزار چھوٹے کاشتکار مستفید ہوں گے،چودہ لاکھ ملین ایکڑ زمین کو پانی کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے گا۔
ممبر بننے سے اب تک عالمی بینک پاکستان کو 40ارب ڈالر کی امداد دے چکا ،اس وقت عالمی بینک کے تعاون سے 14.2 ارب ڈالر کے 60 پراجیکٹ جاری ہیں ۔