منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

سعودی عرب نے بڑا اعلان کردیا

datetime 15  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض (این این آئی)سعودی عرب نے کہا کہ وہ اپنی فضائی حدود تمام پروازوں کے لیے کھول دے گا، جس سے اسرائیل سے آنے اور جانے والی مزید اوور فلائٹس کی راہ ہموار ہو جائے گی۔سعودی عرب کی جانب سے اس فیصلے کا امریکی صدر جو بائیڈن نے خیرمقدم کیا ہے

جو اسرائیل سے سعودی عرب پہنچے ہیں۔سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے کہا کہ ملک کی فضائی حدود اب ان تمام فضائی کمپنیوں کے لیے کھلی ہیں جو اوور فلائٹس کے لیے بین الاقوامی کنونشنز کے تحت اس کی شرائط کو پورا کرتی ہیں جن کے مطابق سول ہوائی جہاز کے درمیان کوئی امتیاز نہیں ہونا چاہیے۔جی اے سی اے نے بیان میں مزید کہا کہ یہ فیصلہ 3 براعظموں کو جوڑنے والے عالمی مرکز کے طور پر سعودی عرب کی پوزیشن کو مستحکم کرنے اور بین الاقوامی فضائی رابطے کو بڑھانے کی کوششوں کی تکمیل کرے گا۔اسرائیل سے آنے اور جانے والی چند فلائٹس کا سعودی عرب کی فضائی حدود سے نہ گزرنا پروازوں کے دورانیے میں اضافے اور ایندھن کے زائد استعمال کا سبب بن رہا تھا۔وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی عرب کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔جیک سلیوان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ کے ایک زیادہ مربوط، مستحکم اور محفوظ خطے کی راہ ہموار کرتا ہے جو کہ امریکا، امریکی عوام اور اسرائیل کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے بہت ضروری ہے۔قبل ازیں گزشتہ روز ایک امریکی عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا تھا کہ سعودی عرب جلد ہی اسرائیلی ایئر لائنز کو بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی فضائی حدود تک رسائی دے گا اور مکہ مکرمہ میں ہر سال حج کے لیے آنے والے

مسلمانوں کے لیے اسرائیل سے براہ راست پروازوں کی اجازت دے گا۔سعودی عرب، مذہبِ اسلام کی جائے پیدائش ہے جو اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، اس نے جوبائیڈن کے دورے کے دوران اس حوالے سے ممکنہ دو طرفہ پیش رفت کے بارے میں تاحال کچھ نہیں کہا ہے، اسرائیل نے بھی ایسے روابط بنانے سے گریز کیا ہے۔سرکاری تعلقات کی عدم موجودگی کے باوجود سعودی عرب نے 2020 میں اسرائیل-متحدہ عرب امارات کی پروازوں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…