بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

اہم شخصیات کو ’’ہارٹ اٹیک ‘‘ کیلئے زہر دینےکا معاملہ, عمران ریاض خان کو دوران حراست کیا دیا گیا ؟

datetime 15  جولائی  2022 |

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)حال ہی میں متعدد مقدمات میں ضمانت پانے والے اینکر پرسن عمران ریاض خان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ عمران ریاض لاہور سے دبئی جانے کیلئے لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو

امیگریشن حکام نے انہیں طیارے سے آف لوڈ کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا، واقعے سے متعلق اعلی افسران کو آگاہ کردیا گیا ہے۔آف لوڈ کئے جانے کے بعد عمران ریاض اپنی رہائشگاہ واپس روانہ ہوگئے۔اس حوالے سے عمران ریاض خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’میرے ڈاکٹرز کے مطابق دوران گرفتاری مجھے کچھ ایسا کھانے کے لیے دیا گیا جو خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ مجھے کچھ ٹیسٹ کروانے تھے۔ تاکہ ثابت کر سکوں کہ کیا کوشش کی گئی ہے۔ایئر پورٹ پر روک لیا گیا ہے۔ مکمل تفصیل کچھ دیر میں‘‘۔ عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق کا ٹویٹر پر کہنا تھا کہ ’’عمران ریاض خان کو آج اپنے طبعی معائنے کے بعد فوری طور پر لیب ٹیسٹ کروانے کے لیے دبئی روانہ ریٹرن ٹکٹ لیے روانہ ہونا تھا جس کہ لیے اپوائٹمنٹ بڑی مشکل سے فوری حاصل کی، لاہور ائیر پورٹ پر نام واچ لسٹ میں نام ھونے کی بنیاد پر روکا گیا ہے ، مزید حالت بگڑنے کی ذمہ داری بھی آپکی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…