منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

لوٹوں کے خلاف بیان دینے والے عمران خان نے سابق لیگی رہنما کو الیکشن ٹکٹ دیدیا

datetime 14  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )لوٹوں کے خلاف بیان دینے والے اور انہیں معاشرے کے ردِ عمل سے ڈرانے والے عمران خان نے خود دوسری جماعت کے سابق رہنما کو ٹکٹ دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو سابق وزیراعظم عمران خان نے بھکر میں جلسے

سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر لوٹوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور لوٹوں کو شکست دینے کا اعلان بھی کیا۔عمران خان نے عملاً اپنی بات کی نفی کرتے ہوئے بھکر سے صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کا ٹکٹ اپنے کسی کارکن کو نہیں دیا، بلکہ دو ہزار اٹھارہ میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عرفان اللّٰہ نیازی کو دے دیا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پنجاب کے حلقے پی پی 224 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار زوار حسین کی وضاحت کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کر دیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار زوار حسین نے انتخابی مہم میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ عبدالرحمٰن کانجو کو مدعو کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر لودھراں نے 12جولائی کو امیدوار کی وضاحت ریکارڈ کی تھی۔ترجمان کے مطابق وضاحت غیر تسلی بخش ہونے پر 40 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ملتان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے امیدوار کو نوٹس جاری کیا تھا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ملتان کے حلقے پی پی 217 سے تحریکِ لبیک پاکستان  کے امیدوار زاہد حمید گجر کو ریلی نکالنے پر نوٹس جاری کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…