پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اگر پورے مہینے تھوڑی تھوڑی بارش ہو تو پانی جمع نہ ہو، مراد علی شاہ کی منطق

datetime 13  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بارش کے دوران الزامات کی سیاست کی گئی، افسوس ہوتا ہے معاملے کو لسانی بنا دیا جاتا ہے، اب بلدیاتی الیکشن آنے ہیں تو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کر رہے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ

نے کہا کہ اگر شارٹ اسپیل میں طوفانی بارش ہو تو مسائل ہوتے ہیں، اس سال ضلع جنوبی میں ایک دن میں 232ملی میٹر بارش ہوئی۔ وزیراعلی نے کہا کہ تین گھنٹوں میں 127ملی میٹر بارش ہوئی، اگر پورے مہینے تھوڑی تھوڑی بارش ہو تو پانی جمع نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ کم وقت میں زیادہ بارشیں ہوں تو سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے، عید کے پہلے دن شہر میں کہیں پانی نہ تھا۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ مصطفی کمال جب میئر تھے اس وقت تو تاج پہنائے تھے اب وہ کہاں ہیں، اب مصطفی کمال زہر اگل رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بارش کے دوران سندھ حکومت کے تمام متعلقہ افسران کراچی میں تھے، پی ٹی آئی کے 14 ایم این ایز نے سوائے ٹی وی پر بیان دینے کے کیا کام کیا، الزامات لگانے والے نام لے کر بتائیں کونسے افسران کراچی میں نہیں تھے۔وزیر اعلی نے کہا کہ میں وثوق سے کہتا ہوں 10جولائی کو شہر میں کہیں پانی کھڑا نہیں تھا، ناگن چورنگی پر شدید بارشوں کے باوجود پانی 2 گھنٹے بھی کھڑا نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ 2007 میں 140ملی میٹر بارشوں کے دوران 228 افراد جاں بحق ہوئے تھے، 2009 میں 200 ملی میٹر بارش ہوئی 50 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے معاملے کو لسانی بنا دیا جاتا ہے، میں گاوں گیا تھا رات کو ہی واپس آگیا تھا۔انہوںنے کہا کہ عمران خان ساڑھے تین سال وزیراعظم رہے ایک رات کراچی میں قیام نہیں کیا، توشہ خانہ سیچوری تم کرو الزام ہمیں دو۔وزیر اعلی نے کہا کہ کے فور منصوبہ پی ٹی آئی دور میں بند کرایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اولڈ سٹی ایریا کی کچھ گلیوں میں پانی اب بھی موجود ہے، اولڈ سٹی ایریا سے نکاس آب کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…