آج دس لاکھ حجاج فریضہ حج ادا کریں گے، تمام تر تیاریاں مکمل

7  جولائی  2022

ریاض (آن لائن، این این آئی) دس لاکھ عازمین حج لبیک الھمہ لبیک کی صداؤں میں میدان عرفات پہنچ رہے ہیں جہاں وہ خطبہ حج اکبر سنیں گے۔ عازمین میدان عرفات پہنچ کر حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔ خطبہ حج ڈاکٹر عبداکریم العیسی دیں گے۔ حجاج کرام نماز جمعہ

کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں ملا کر پڑھیں گے۔۔ بعد ازاں مغرب اور عشا کی نمازیں بھی ملا کر ادا کریں گے۔ طلوع ا?فتاب کے بعد واپس منیٰ جائیں گے، شیطان کو کنکریاں ماریں گے اور قربانی دیں گیعازمین کوبہت زیادہ پانی پینے اورسفرکے دوران پانی کا وافرذخیرہ رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔حرمین شریفین کے امورکی نگراں وزارت کے مطابق منٰی میں عازمین حج کے لئے محفوظ اورآرام دہ خیموں کا شہر آباد کردیا گیا ہے۔دوسری جانب وزارت حج اورعمرہ نے حج کے انتظامات دیکھنے والی کمپنیوں میں سے ایک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اورقیادت پرپابندی عائد کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ عازمین کو خدمات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمپنی پرپابندی زمینی حقائق کا جائزہ لینے اورخامیاں سامنے آنے کے بعد لگائی گئی ہے۔دس لاکھ حجاج کرام حج سیزن 2022 کے لیے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ ان تیاریوں میں مختلف شعبوں نے حصہ لیا ہے اب جبکہ مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز ہونے جا رہا ہے اس سے پہلے ہی سب شعبوں نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مملکت سعودیہ کی سعادت ہے کہ اسے حجاج کی خدمت کا موقع میسر ہے۔ گذشتہ روز وزارت حج نے اعلان کیا کہ حج سیزن کی تیاریاں الحمد للہ مکمل کر لی گئی ہیں۔دریں اثنا حج سکیورٹی فورس کی کمانڈ نے بھی تمام تر سکیورٹی انتظامات کے لیے اپنی تیاریاں مکمل ہونے کی اطلاع دی

تاکہ حج 2022 کو مکمل طور پر مامون اور محفوظ انداز میں ممکن بنا سکے۔شعبہ صحت بھی چار ہسپتالوں اور 26 طبی مراکز کے ذریعے منی میں طبی سہولیات کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر چکا ہے۔ ان طبی ضروریات کے لیے 550 بستروں کا اہتمام کیا گیا ہے اور طبی مقاصد کے لیے ٹرانسپورٹ سروس کے طور پر 100 چھوٹی اور 75 بڑی ایمبولیسز اپنی خدمات دینے کے لیے مکمل تیار ہیں۔جبکہ ایمبولینسز کے لیے 97 مراکز بھی قائم

کیے گئے ہیں۔ جو سعودی ریڈ کریسنٹ کے ساتھ منسلک ہیں۔ سعودی ہلال احمر اتھارٹی کے پاس چھ ائیر ایمبولینسز سمیت 320 ایمبولینسز کا بیڑہ اس کے علاوہ ہے۔ علاوہ ازیں موٹر سائیکل ایمبولینسز اور چار چھکڑے بھی شامل ہیں۔ مزید یہ کہ چار طبی سامان کی ترسیل کے لیے گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں اور1288 افراد پر مبنی میڈیکل سٹاف ہے۔نیشنل واٹر کمپنی نے پانی کی سپلائی اور سٹوریج کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی ہے۔ دو اعشاریہ چار

کیوبک ملین کیوبک پانی اس کی طرف سے حجاج کی ضرورتوں کے لیے دستیاب کیا جائے گا۔اسی طرح سعودی الیکٹرک کمپنی نے مکہ میں اپنی خدمات میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔ برقی شعبے نے حج کے سلسلے میں 46 نئے پروجیکٹ مکمل کیے ہیں۔ تاکہ بلا تعطل برقی نظام کام کرتا رہے ۔سعودی سکاوٹس نے حجاج کی خدمت ، مدد ، نظم اور تحفظ کے لیے 2200 سکاوٹس کی نفری پیش کی ہے۔ یہ سکاوٹس منی میں حجاج کی خدمت کے لیے تعینات ہیں۔ سکاوٹس حکومت کے متعلقہ اداروں اور شعبوں کوبھی بوقت ضرورت مدد دیں گے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…