کوشش کررہے ہیں بھلے مہنگی ہی سہی کسی طر ح گیس ملے، مصدق ملک
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہماری پاس گیس نہیں ہے، ہم دن رات کوشش کررہے ہیں
بھلے مہنگے ہی سہی کسی طرح گیس ملے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ہم اسحاق ڈار سے رہنمائی لیتے رہتے ہیں،
شاہد خاقان عباسی سے بھی میں ہر وقت رہنمائی لیتا رہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل بہت مشکل فیصلے کر رہے ہیں
جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،وہ مشکل فیصلے کابینہ کی منظوری سے ہی کر ر ہے ہیں۔مصدق ملک نے کہا کہ
اس وقت کوئلے کی ترسیل میں سب سے اہم بارڈر منیجمنٹ ہے،بارڈر منیجمنٹ کے اندر دفاع کا ایک اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس این جی پی ایل دو صوبوں کو گیس دیتی ہے،ان کے پاس کل گیس بیچنے کیلئے 670 ملین ایم ا یم سی ایف ڈی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 4 ڈالر کی گیس مل رہی تھی تو کیوں نہیں خریدی گئی؟ ساڑھے 12 ملین ڈالر کا کارگو آج 140 ملین ڈالر کا ہے،
اس وقت کسی نے لانگ ٹرم معاہدہ نہیں کیا اور گیس نہیں خریدی،آج ہم ہر ملک سیپوچھ رہے ہیں ہمیں کوئی گیس کا کنٹریکٹ تو دو، میں دو تین ممالک سے ذاتی طور پر بات کر چکاہوں لیکن کسی کے پاس گیس نہیں۔