جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ضمنی انتخابات میں (ن )لیگ کے رہنماء نے ووٹرز کو پیسوں کی آفر کردی، ویڈیو وائرل

datetime 6  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے رہنماء نے ووٹرز کو پیسوں کی آفر کردی۔

مسلم لیگ (ن )کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 راجا صغیر احمد کے کارنر میٹنگ سے خطاب کی ووٹرز کو پیسوں کی آفر دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار راجا صغیر کی جانب سے ووٹرز کو آفر و یقین دہانی کراتے سمیت دیکھا جاسکتا ہے۔امیدوار کا کہنا تھا کہ ووٹرز جتنی دیر یہاں بیٹھے ہیں اتنے ہی آپ کو پیسے دوں گا، سب کہتے ہیں راجا صاحب منتخب ہوکے پیسے دیں گے، میں کہتا ہوں میں پہلے پیسے دوں گا گھبرائیں نہیں۔ ووٹ کی باری بعد میں آئے گی۔لیگی رہنماء کی جانب سے تقریر میں آفر و یقین دہانی سن کر شرکاء کو تالیاں مار کران کے حق میں نعرے لگاتے بھی سنا جاسکتا ہے۔دوسری جانب ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد راجا صغیر کا موقف معلوم کرنے کے لیے رابطے کی کوشش کی گئی تو رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…