پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے 16 مقامات پر جلسوں کا اعلان کر دیا گیا

datetime 4  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے محاذ پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے سات سے 15 جولائی تک مختلف حلقوں کے دورے کا پروگرام فائنل کر لیا گیا، سابق وزیراعظم 16 مقامات پر جلسوں سے خطاب کریں گے

جس کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔جاری شیڈول کے مطابق 7 جولائی کو چئیرمین تحریک انصاف لاہور پی پی 158 اور شیخوپورہ پی پی 140 میں جلسوں سے خطاب کرینگے، 8 جولائی کو عمران خان خوشاب پی پی 83 اور راولپنڈی پی پی 7 میں خطاب کریں گے۔شیڈول کے مطابق 9 جولائی کو 18 ہزاری جھنگ پی پی 125 اور ساہیوال پی پی 202 میں عمران خان جلسوں سے خطاب کریں گے، 11 جولائی کو لودھراں پی پی 224،پی پی 228، مظفرگڑھ پی پی 272،پی پی 273، بہاولنگر پی پی 237 میں عوام سے مخاطب ہونگے، 12 جولائی کو عمران خان بھکر پی پی 90، لیہ پی پی 282 میں جلسوں سے مخاطب ہوں گے۔شیڈول کے مطابق 13 جولائی کو عمران خان جھنگ پی پی 127، فیصل آباد پی پی 97، میں عوام سے مخاطب ہوں گے جبکہ 14 جولائی کو عمران خان ملتان پی پی 217 اور ڈیرہ غازی خان پی پی 288 میں عوامی اجتماعات سے مخاطب ہوں گے جبکہ 15 جولائی کو چیئرمین تحریک انصاف لاہور میں پی پی 167،168اور 170 میں عوامی جلسوں سے مخاطب ہوں گے۔  20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے محاذ پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے سات سے 15 جولائی تک مختلف حلقوں کے دورے کا پروگرام فائنل کر لیا گیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…