لاہور( این این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں ملوث کیے گئے عوامی تحریک کے12کارکنان کو بری کر دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کر دیالاہور۔ تھانہ فیصل ٹائون پولیس نے اگست 2014کے دن کارکنان پر ایف آئی آرز درج کی تھیں۔ نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگست 2014 کے دن پولیس نے ظلم بھی کیا اور بے گناہ کارکنوں پر جھوٹے مقدمات بھی قائم کیے ،مذکورہ کارکنان شہدائے ماڈل ٹائون کے منعقد کی جانے والی قرآن خوانی کی محفل میں شرکت کیلئے آئے تھے، کارکنوں کو بے گناہی ثابت کرنے کے لیے 8سال لگے۔