پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

سٹیٹ بینک نے عمرا ن خان کے دور حکومت میں متعارف کرائی گئی2بڑی سکیموں کو معطل کردیا

datetime 2  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق حکومت کے متعارف کرائے گئے میرا پاکستان میرا گھر اور کامیاب جوان یوتھ انٹرپرونیورشپ سکیموں کو معطل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کم لاگت کی ہائوسنگ اسکیم میرا پاکستان میرا گھر کو 2 ماہ کے لیے معطل کیا گیا ہے اورسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے ان سکیموں کے تحت فنڈنگ روک دیں۔

سابق حکومت نے کم آمدنی والے افراد کے لیے کم لاگت کے گھروں کی میرا پاکستان میرا گھر اسکیم متعارف کرائی تھی جس کے تحت رعایتی شرح پر قرض دئیے جاتے تھے۔اسٹیٹ بینک نے کہا کہ حکومت نے ان سکیموں کا جائزہ لینے اور اس پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔چونکہ شرح سود بڑھ کر 13.75 فیصد ہوگئی ہے اس لیے کم لاگت والی ہائوسنگ سکیمیں جاری رکھنا حکومت کے لیے ناممکن نظر آتا ہے۔اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اس سلسلے میں موجودہ معاشی صورتحال میں ہونے والی پیش رفتوں کی روشنی میں حکومت سکیم کے پہلو ئوںپر نظرثانی کے لیے غور کررہی ہے۔اس کے مطابق بینکس، ڈیولپمنٹ فنانس انسٹیٹیوشن اور مائیکرو فنانس بینکس کو یکم جولائی سے 31 اگست تک میرا گھر میرا پاکستان کے تحت مزید اقساط کا اجراء روکنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔تاہم ان کیسز میں کہ جہاں 30 جون 2022 تک جزوی ادائیگیاں ہوچکی ہوں مالیاتی ادارے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے تحت بقیہ اقساط جاری کرسکتے ہیں۔اسٹیٹ بینک نے کہا ہے حکومت نے کامیاب جوان اسکیم کا جائزہ لیتے ہوئے نظر ثانی کرنے اور 15 روز کے لیے فنڈنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سکیم کے تحت نوجوان پاکستانیوں کو کاروبار شروع کرنے میں معاونت کے لیے فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔حکومت پاکستان موجودہ معاشی صورتحال میں ہونے والی پیش رفتوں کی روشنی میں سکیم کے پہلو ئوپر نظرثانی کے لیے غور کررہی ہے۔چنانچہ کامیاب جوان کے تحت عملدرآمد اداروں کی حیثیت سے کام کرنے والے شریک بینکوں کو یکم جولائی سے 15 جولائی 2022 تک نئی ادائیگیاں روکنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…