کراچی نے ملکی معیشت میں ایک بار پھر سے سب سے زیادہ حصہ ڈالنے کا ریکارڈ بنا دیا
کراچی(آن لائن)کراچی والوںنے ٹیکس دینے کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال بھی کراچی ٹیکس دینے
میں سب سے آگے رہا ہے، معاشی و کاروباری شہر نے 1595 ارب کی ادائیگی کی ہے۔کراچی نے ملکی معیشت میں ایک بار پھر
سے سب سے زیادہ حصہ ڈالنے کا ریکارڈ بنا دیا۔ شہری اور تاجر ٹیکس کی ادائیگی میں ایک بار پھر سب سے آگے رہے۔
ایف بی آر کے مطابق لارج ٹیکس پیئر آفس کراچی نے ٹیکس وصولی کا نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔کراچی نے ٹیکس وصولی کے
وفاقی حکومت کے ہدف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ جولائی 2021سیمئی 2022 تک 11 ماہ میں کراچی سے1595 ارب ٹیکس وصول کیا۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 42 فیصد زیادہ ٹیکس وصولی کی گئی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس وصولی کا ہدف1449 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔
ایل ٹی اوکراچی کیجانب سے11ماہ میں ہدف سیزائد1595ارب ٹیکس وصول کر لیا۔ایف بی آر کے مطابق ملک کی تاریخ میں پہلی بارایف بی آرکی ٹیکس وصولی 6000ارب روپے تک پہنچ گئی۔
مالی سال2021-22 کے دوران 6125 ارب ٹیکس وصول کیا، گزشتہ سال کی نسبت 29.1 فیصد زائد ٹیکس وصولیاں ہوئیں۔