اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/ این این آئی )گولڈن مین حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد پچھتاوے کا شکار ہو گئے ۔ ایک ویڈیو پیغام میں گولڈن مین کا کہنا تھا کہ جب سے میری ملاقات حمزہ شہباز کیساتھ ہوئی ہے تب سے لوگ مجھے کوئی خاص توجہ نہیںدے رہے ۔
گولڈن میں جن کا اصلی نام محمد احسان کاظمی ہے کراچی کا رہائشی ہے نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے کہ جس میں اس کا کہنا تھا کہ میری جب سے حمزہ شہباز سے ملاقات ہوئی ہے لوگ اسے پہلے سی توجہ نہیں دے رہے۔گولڈن مین کا کہنا ہے کہ لوگ اب مجھے نظر انداز کرتے ہیں بلکہ برا بھلا بھی کہتے ہیں جو لوگ مجھ سے ملتے ہیں وہ کہتے ہیں تم نے غلط انسان سے ملاقات کی ہے ۔ گولڈن مین نے خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اب عمران خان سے ملنا چاہتا ہوں وہ مجھے اپنے پاس بلائیں تاکہ لوگ مجھے دوبارہ توجہ دیں تاکہ میں اپنے گھر کی روزی روٹی پوری کر سکوں ۔ خیال رہے کہ مئی میں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سے اسلام آباد کے گولڈن مین احسان کاظمی نے ملاقات کی تھی ۔وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے گولڈن مین کا پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ گولڈن مین احسان کاظمی نے حمزہ شہباز کو اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیاتھا۔وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے گولڈن مین محمد احسان کاظمی سے گفتگو کے دوران کہاکہ آپ پنجاب میں جہاں چاہیں کام کریں، کوئی نہیں روکے گا۔حمزہ شہباز سے ملاقات کے دوران محمد احسان کاظمی نے کہا کہ بہن بھائیوں کی خاطر گولڈن مین بن کر روزی کماتا ہوں، کپڑوں اور چہرے پر سنہرے رنگ کا پینٹ خود کرتا ہوں۔محمد احسان کاظمی نے کہا کہ آپ نے دعوت پر بلایا جس پر شکر گزار ہوں۔گولڈن مین کی خواہش پر وزیراعلی حمزہ شہباز نے اس کی شرٹ پر آٹوگراف بھی دیاتھا۔