جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مشکل وقت آنے پرڈیزل عمرہ کرنے چلا جاتا ہے،کرپٹ ترین لوگوں نے اپنے کیسز ختم کیے،عمران خان حکومت پر برس پڑے

datetime 29  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول، ڈیزل، بجلی اور آٹا سب مہنگا کردیا، تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی ان دوماہ میں ہوئی، مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا،مشکل وقت آنے پرڈیزل

عمرہ کرنے چلا جاتا ہے،کرپٹ ترین لوگوں نے اپنے کیسز ختم کیے،کوئی چور اپنا احتساب نہیں کرسکتا،اسلام آباد میں 2 جولائی کو تاریخی جلسہ کرنے جارہے ہیں، سب گھروں سے نکلیں۔چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی ان دوماہ میں ہوئی،ہم پربھی آئی ایم ایف کا پریشرتھا تاہم اڑھائی سال مہنگائی روکی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے احتجاج میں فیملیز شریک ہوتی ہیں، بچے بھی آتے ہیں، لانگ مارچ کے دوران پولیس نے مظاہرین پرشیلنگ کی، پولیس کوخوف تھا نوکری نہ چلی جائے، شیلنگ کا آرڈر اوپر سے دیا گیا تھا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام ہمارے لیے نہیں اپنے مستقبل کیلئے نکلے، ظلم اور ناانصافی کے خلاف جہاد کرو، سر نہ جھکاؤ، ڈیزل آج کل باہر گیا ہوا ہے، مشکل وقت آنے پرڈیزل عمرہ کرنے چلا جاتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ اکنامک سروے کہتا ہے17سال میں بہترین کارکردگی ہماری تھی، اکنامک سروے موجودہ حکومت نے جاری کیا، ریکارڈ ٹیکس وصولی اورریکارڈ برآمدات ہمارے دورمیں تھیں۔ ترقی کی شرح6فیصد پر تھی، صنعتیں ترقی کررہی تھیں، آئی ایم ایف کے پاؤں پکڑے ہوئے ہیں خدا کے واسطے پیسے دے دو، آئی ایم ایف کو کہہ رہے ہیں جتنی مہنگائی بولو گے ہم کریں گے۔عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول، ڈیزل، بجلی اور آٹا سب مہنگا کردیا،

تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی ان دوماہ میں ہوئی، چوروں نے لوگوں پرمہنگائی کاعذاب ڈال دیا،مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، ہم نے اپنے دورمیں 55 لاکھ نوکریاں دیں، امریکا ہمارے بھلے کیلئے نہیں اپنی غلامی کیلئے چوروں کو لایا۔انہوں نے کہا کہ آج کل بیرونی طاقتوں سے حملہ کروانے کی ضرورت نہیں، ملک پر چوروں اور ڈاکوں کو مسلط کریں ملک تباہ ہو جاتا ہے، کرپٹ ترین لوگوں نے اپنے کیسز ختم کیے،کوئی چور اپنا احتساب نہیں کرسکتا،

نیب قانون میں ترمیم کرکے1100ارب کے کیسز ختم کیے گئے، غداروں نے امریکا سے مل کر منتخب حکومت کو سازش سے ختم کیا۔چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ 30 سال سے جو چوری کررہے تھے انکو ہم پر مسلط کیا گیا، کرائم منسٹر اور انکے بیٹوں پر24ارب کے نیب کیسز ہیں، حکومت میں آتے ہی مقصود چپڑاسی اور ایف آئی اے کے 3 لوگ مرگئے۔ اسلام آباد میں 2 جولائی کو تاریخی جلسہ کرنے جارہے ہیں، سب نے وعدہ کرنا ہے کہ گھر گھر جائیں گے، اسلام آباد کا کوئی علاقہ چھوڑنا نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…