سعودی عرب میں بے پناہ گرمی ،محکمہ موسمیات نے عوام کو خبر دار کردیا

29  جون‬‮  2022

ریاض(آئی این پی) سعودی عرب میں محکمہ موسمیات نے عوام خبردار کیا ہے کہ اس سخت گرمی میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور ہدایات پر عمل کریں۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ان دنوں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، گزشتہ روز مکہ المکرمہ،

وادی الدواسر میں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو اب تک سب سے زیادہ ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق طریف شہر میں سب سے کم درجہ حرارت 18 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ الوجہ اورجازان میں رطوبت 90 اور 85 فیصد تک ریکارڈ کی گئی جو مملکت بھر میں سب سے زیادہ ہے۔سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق مدینہ منورہ میں پیر کو درجہ حرارت 44 جبکہ الاحسا اور الخرج میں 43، ریاض اور العلا میں 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔علاوہ ازیں سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مملکت بھر میں گرمی کی شدید لہر آئی ہوئی ہے، شہری اور مقیم غیرملکی دن کے وقت انتہائی ضرورت کے تحت ہی باہر نکلیں اور لو سے بچنے کی کوشش کریں۔سعودی میڈیا کے مطابق وزارت صحت عوام کو گرمی سے بچانے کے لیے آگاہی مہم چلا رہی ہے اور اس سلسلسے میں “صحت مند زندگی گزارو” کے عنوان سے ایک ویب سائٹ قائم کی گئی ہے۔وزات صحت کا کہنا ہے کہ دھوپ اور گرمی سے بچاؤ کے لیے چھتری کا استعمال لازمی کیا جائے۔ ان دنوں دھوپ میں چلنے سے گرمی کے باعث جسم ہلکان ہوجاتا ہے اور ہیٹ اسٹروک کا خطرہ ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…