لاہور(این این آئی ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو سعودی ایوارڈ ملنا پاکستان کیلئے خوش آئند ہے۔چوہدری پرویز الٰہی نے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عر ب کا سب سے بڑا ایوارڈکنگ عبدالعزیزکا ملنا
پاکستان کیلئے خوش آئند ہے، ایوارڈ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ذاتی کاوشوں، محنت کا صلہ ہے، آرمی چیف نے مشکل وقت میں یو اے ای، قطر اور سعودی عرب خود جا کر تیل کی ادائیگی کو ملتوی کروایا۔پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کوکنگ عبدالعزیز ایوارڈ کا ملنا پوری پاکستانی قوم کیلئے باعث فخر ہے، آرمی چیف کی فارن پالیسی پر عبور کی وجہ سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوا، آرمی چیف پاکستان کے معاملات پر ہمیشہ وطن کے لئے ڈلیورکرتے نظرآئے ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہمیشہ ملکی مشکلات کے حل میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔پرویزالٰہی نے کہا کہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانا ہوخارجہ محاذ پر اہم چیلنجز ہوں ، آرمی چیف نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، ہمارا سپہ سالار ہمارا فخر ہے ، قوم انکی خدمات کی معترف ہے، پاکستانی قوم اپنے آرمی چیف پر جتنا فخر کرے کم ہے، آرمی چیف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے متحرک ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو سعودی ایوارڈ ملنا پاکستان کیلئے خوش آئند ہے۔چوہدری پرویز الٰہی نے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عر ب کا سب سے بڑا ایوارڈکنگ عبدالعزیزکا ملنا پاکستان کیلئے خوش آئند ہے