مولانا فضل الرحمان نے نہیں بلکہ امریکی ڈالروں نے عمران خان کی حکومت ختم کی،تہلکہ خیز دعویٰ

26  جون‬‮  2022

پشاور (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سپوکس پرسن وصوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نہیں بلکہ امریکی ڈالروں نے عمران خان کی حکومت ختم کی ہے، کیا مولانا صاحب عمران خان حکومت کے خاتمے کے بدلے میں ڈالروں

کے ثواب کے بارے میں بتا سکتے ہیں،موجودہ امپورٹڈ حکومت ہر قومی ادارے کو گروی رکھنا چاہتی ہے، اسمبلیاں توڑ کر فوری انتخابات کرائے جائیں،نئے انتخابات کے سوا ملک کے مسائل کا کوئی حل موجود نہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کیاموجودہ مہنگائی کے ذمہ دار بھی مولانا فضل الرحمان خود کو سمجھتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ شہباز شریف اینڈ کمپنی کے پاس ملک چلانے کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے،موجودہ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے، عمران خان نے دو جولائی کو ملک کے تمام بڑے شہروں میں احتجاج کی کال دی ہے۔شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ سندہ کے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کو پیپلز پارٹی کی مداخلت نظر نہ آنا افسوسناک ہے، پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنایا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلیاں توڑ کر فوری نئے انتخابات کرائے جائیں، نئے انتخابات کے سوا ملک کے مسائل کا کوئی حل موجود نہیں ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت ہر قومی ادارے کو گروی رکھنا چاہتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…