معاشی بحران سے دوچار سری لنکا میں پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا

26  جون‬‮  2022

سری لنکا میں پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا

کولمبو(این این آئی)معاشی بحران سے دوچار سری لنکا میں ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سری لنکن پیٹرولیم اور گیس کمپنی نے کہاکہ کہ پیٹرول 22 اور ڈیزل 15 فیصد مہنگا کیا گیا ہے۔

سری لنکا میں ایک لیٹر پیٹرول پاکستانی 318 روپے اور ڈیزل 266 روپے کا ہوگیا۔خیال رہے کہ سری لنکا کا ایک روپیہ پاکستان کے 58 پیسے کے برابر ہے۔

دوسری جانب سری لنکا میں غذائی بحران شدید تر ہونے کے باعث فوج کاشتکاری مہم میں حصہ لے گی جس کے تحت 1500 ایکڑ بنجر زمین کو غذائی پیداوار بڑھانے کے لیے قابلِ کاشت بنایا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکن آرمی نے گرین ایگریکلچر اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی ہے جو ملک کے فوڈ سیکیورٹی پروگرام پر عمل درآمد کرے گی۔

یاد رہے کہ سری لنکا میں جاری بدترین معاشی بحران کی وجہ سے غذا، ادویات، گھریلو گیس، ایندھن اور درجنوں اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…