محکمہ موسمیات کی یکم جولائی سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی

24  جون‬‮  2022

کراچی(این این آئی) محکمہ موسمیات نے کراچی میں یکم جولائی کی شام سے مون سون بارشوں کے باقاعدہ آغاز کی پیش گوئی کردی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق 30 جون سے مون سون ہوائیں تھرپارکر کے راستے داخل ہوں گی

،جس کے نتیجے میں یکم جولائی کی شام سے شہر میں مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ان کے مطابق پہلااسپیل 3 تا 4 روز پر محیط ہوسکتا ہے۔رواں برس مون سون کے دوران معمول سے 30 فیصد زائد بارشوں کا امکان ہے۔سردار سرفرازنے بتایاکہ مون سون سسٹم کو سمندر سے ملنے والی نمی کے سبب بارش کی شدت بڑھ جاتی ہے۔اس تناظر میں جولائی تا اگست مون سون کی معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔مون سون بارشوں کا دورانیہ یکم جولائی تا 30 ستمبر تک 3 ماہ پر محیط ہوتا ہے۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق ہفتہ کو شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے۔صبح کے وقت بلوچستان کی ریگستانی جبکہ شام کو سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق عمرکوٹ،تھرپارکر سانگھڑ اور میرپورخاص میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ طوفان کا امکان ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…