اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

11 ٹول پلازوں کو ختم کرنے کی منظوری

datetime 23  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ، آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں عوام کی سہولت کے لئے گیارہ ٹول پلازوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی منظوری کابینہ نے دے دی۔ اس طرح صوبے میں گیارہ ٹول پلازوں کو ختم کرنے کی

منظوری دے دی گئی ہے۔ دوسری جانب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے موٹر وے ایم ٹو پر غیر قانونی تعمیرات اور ٹول پلازوں کی تعمیرات کے حوالے سے آڈٹ اعتراضات نمٹا دئیے گئے۔ کمیٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام اعتراضات متعلقہ حکام سے ریگولرائز کرائے جائیں۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری مواصلات سمیت ڈی جی ایف ڈبلیواو سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت مواصلات کے مالی سال 2019/20کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر کمیٹی نے وزارت مواصلات کے 5آڈٹ اعتراضات کو نمٹاتے ہوئے ایف ڈبلیو او حکام کو ہدایت کی کہ موٹر ویز کی حالت زار پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اراکین نے موٹر ویز پر ریسٹ ایریا میں اشیائے خورد ونوش کی زائد قیمتوں میں وصولی کا بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ جس پر سیکرٹری مواصلات نے بتایا کہ اشیائے خور د ونوش کی قیمتیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کی جاتی ہیں جس پر اراکین نے ہدایت کی کہ متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تیار کریں۔ کمیٹی نے موٹر وے ایم ٹو پر سالٹ رینج اور بھیرہ انٹر چینج پر غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے معاملات ریگولرائز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…