جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کنواری لڑکی ولی کی مرضی کے بغیر شادی نہیں کر سکتی وفاق المدارس نے بیوہ ، طلاق یافتہ کی شادی سے متعلق بھی واضح کردیا

datetime 23  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سیدمرید حسین نقوی نے واضح کیا ہے کہ کنواری لڑکی ولی کی اجازت کے بغیر شادی نہیں کر سکتی۔ لڑکی اپنے ولی کی اجازت کی پابند ہے

جو کہ اس کا باپ اور دادا ہے۔ اس کے علاوہ کوئی تیسرا شخص شرعی ولی کی حیثیت نہیں رکھتا ۔البتہ عورت کے بیوہ یا طلاق یافتہ ہونے کی صورت میں شادی کا فیصلہ وہ خودکر سکتی ہے۔ اسلام میں جبری شادی کا کوئی تصور نہیں ہے۔ لڑکی کے ولی کو بھی اس کی رضامندی سے شادی کرنی چاہیے ۔شادی زبردستی مسلط نہیں کی جاسکتی ۔لڑکی کی رضا مندی شامل نہ ہو تو نکاح نہیں ہو سکتا۔دوسری جانب کراچی سے لاہور آ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کا حالیہ انٹرویو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگیا، جس کے بعد نت نئے مزید سوالات جنم لے رہے ہیں۔اس انٹرویو کے سوشل میڈیا پر آتے ہی نا صرف دعا زہرہ کے والدین بلکہ عوام کی اکثریت نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا۔اس وائرل کلپ میں سنا جا سکتا ہے کہ دعا زہرہ اپنے والدین کے حوالے سے مختلف باتیں بتا کر کہہ رہی ہیں کہ ان کے والدین نہ انہیں اپنے گھر میں جینے دیتے تھے اور نہ اب شادی کے بعد جینے دے رہے ہیں۔نا صرف یہ بلکہ دعا زہرہ نے اپنے والدین کے حوالے سے یہ تک کہہ دیا کہ انہیں اب اپنے والدین سے نفرت ہو گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…