منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پورا سال بجلی کا بل معاف ،بجلی صارفین کیلئے زبردست ریلیف کا اعلان کردیاگیا

datetime 22  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے مہنگائی سے پسے غریب بجلی صارفین کو ایک بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلوصارفین کے بلوں کی ادائیگی صوبائی حکومت کرے گی ۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت بجلی کے بلوں کی مد میں بجلی صارفین کو ایک ارب روپے کا ریلیف دے گی جس کا اطلاق یکم جولائی سے کردیا جائے گا اور دیا جانے والا

ریلیف 12 ماہ کے لئے کارآمد ثابت ہوگا، پنجاب حکومت نے اس فیصلے کے حوالے سے اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کردی ہیںجن کے مطابق بجلی کے بلوں کے مد میں ریلیف کے حق دار وہ بجلی صارفین ہونگے جنہوں نے اپریل میں 100 سے کم یونٹ استعمال کئے۔ ایسے بجلی کے صارفین کی تعداد 76 لاکھ بتائی گئی ہے بجلی کے بلوں پر سبسڈی کی مد میں پنجاب حکومت رقم لیسکو کو ادا کرے گی۔ حکومت سبسڈی سے 42 فیصد بجلی صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے۔ جن کا تعلق غریب گھریلو صارفین سے ہوگا۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پرسماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت ، وزارت پٹرولیم اور اوگرا سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے نشاندہی کی کہ گزشتہ 21 روز میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کیا گیا جس کا کوئی جواز نہیں ہے۔

وکیل نے بتایا کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آ گیا ہے اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر بنیادی ضرورت بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔ وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے وفاقی کابینہ کی منظوری نہیں لی گئی اور یہ اضافہ آئین کے آرٹیکلز کے منافی ہے۔وکیل نے استدعا کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 28 جون کو جواب طلب کرلیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…