عامر لیاقت کی قبر کشائی کے معاملے میں نئی پیشرفت ،بیٹے اور بیٹی کی درخواست پر ہائیکورٹ نے بڑا قدم اٹھا لیا

22  جون‬‮  2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)رکن قومی اسمبلی و ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی فیملی نے پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف اپیل دائر کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں عامر لیاقت کے صاحبزادے اور بیٹی کی

جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف آئینی درخواست دائر کی گئی۔درخواست میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کی استدعا کی گئی ہے، عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔سندھ ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ آج ہی درخواست کی سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ معروف ٹی وی اینکر اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لیے 6 رکنی بورڈ کل و قبر کشائی کریگا ۔ڈاکٹر سمیعہ سید کی سربراہی میں تشکیل دیئے گئے بورڈ ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام، ایچ او ڈی فارنزک میڈیسن پرویز مخدوم، فارنزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام لوہانہ، ڈاکٹر گلزار علی سولنگی اور ایم ایل اور ڈاکٹر اریب بقائی شامل ہیں۔قبل ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی وزیر حسین میمن نے اینکر پرسن عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کے لیے سیکریٹری کو صحت میڈیکل بورڈ بنانے کا تحریری حکم جاری کیا تھا۔ اس حوالے سے سٹی کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی وزیر حسین میمن نے سیکریٹری صحت کو ایک خط لکھا تھا جس میں پوسٹ مارٹم کے لیے ضروری اقدامات کا بھی حکم دیا تھا۔معروف اینکر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم اور قبرکشائی کے احکامات متعلقہ عدالتی حکم پر کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…