حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110ڈگری بدلوں گا، آصف زرداری

18  جون‬‮  2022

لاہور (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110ڈگری بدلوں گا،وعدہ کرتا ہوں انشا اللہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی،پورا شیئر لینگے،وہ بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی لاہور

ڈسٹرکٹ تھری اور فور کے عہدیداروں اور کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے اور اشرف بارا کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دے رہے تھے۔اس موقع پررانا فاروق سعید،ثمینہ گھرکی،اسلم گل،اسرار الحق بٹ،چودھری اشرف،فیصل۔میر،حاجی عزیز الرحمن چن،افنان صادق بٹ، رانا جمیل منج،تنویر اشرف کائرہ،علامہ یوسف اعوان،صدر ڈسٹرکٹ تھری عاطف رفیق،امجد جٹ،حافظ غلام محی الدین،انجم بٹ،اشرف بارا،اسلم گڑا،نسیم صابر،مدثر شاکر،مانی پہلوان،صداقت شیروانی،ایڈون سہوترا،روبینہ سہیل بٹ،نادیہ شاہ،اور دیگر بھی موجود تھے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ اب پنجاب میں بیٹھوں گا اور سب سے ملکر کام کرونگا،یہ کہنا کہ پنجاب اور گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے،سفید جھوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سیاست کمزور کر کے پاکستان بچانے کی کوشش کی۔انوکھے لاڈلے کی چار سالہ پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی ہے۔صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ یہ ہماری کب سنتے ہیں،جب ضرورت پڑتی ہے تب سنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو بحریہ ٹاؤن آنے میں مشکل۔ہوتی ہے۔گلبرگ شفٹ ہو رھا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اب پنجاب میں بیٹھنا اور کارکنوں کو عزت دینی ہے۔لوگوں کو پتہ چلنا چاہیے کہ۔پیپلز پارٹی کا صدر گلبرگ میں بیٹھا ہے۔اشرف بارا کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔،

پیپلز پارٹی وویمن ونگ پنجاب کی صدر ثمینہ گھرکی نے کہا کہ آصف زرداری کو لاہور میں خوش آمدید کہتے ہیں۔صدر ڈسٹرکٹ تھری عاطف رفیق چودھری نے کہا کہ ہماری 60فیصد تنظیمیں مکمل ہیں باقیماندہ جلد کر لینگے۔،امجد جٹ نے کہا کہ،اشرف بارا کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پارٹی اور مضبوط ہو گی،،اشرف بھٹی،محمد نزیر،یاسر بارا،فہیم ٹھاکر، راو شجاعت، منیر ڈگرہ کا آصف علی زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا مان گئی ہے کہ آپ سیاست کے سید ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…