اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

تیل اور کھانے پینے کی اشیا کا درآمدی بل 28 ارب 14 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا

datetime 17  جون‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)عالمی منڈیوں میں بڑھتی ہوئی قیمتوں اور روپے کی گراوٹ کی وجہ سے پاکستان کا تیل اور کھانے پینے کی اشیا کا درآمدی بل گزشتہ برس جولائی تا اپریل کے 17.43ارب ڈالر سے رواں سال اسی مدت میں 61.44 فیصد بڑھ کر 28.14 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کا مجموعی درآمدی بل مالی سال 2022 کے ابتدائی 10 ماہ میں 44.51 فیصد بڑھ کر 72.29 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال اسی مدت میں 50.02 ارب ڈالر تک تھا۔مجموعی درآمدی بل میں ان مصنوعات کا حصہ بھی مالی سال 2022 کے ابتدائی 10 ماہ میں بڑھ کر 39 فیصد ہو گیا ہے،ان دونوں شعبوں کے درآمدی بل میں مسلسل اضافہ تجارتی خسارے کا باعث بن رہا ہے اور حکومت کے بیرونی حصے پر دباؤ ڈالنے کا خطرہ ہے۔پاکستان ادارہ شماریات کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق تیل کا درآمدی بل گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں کے 9.88 ارب ڈالر کے مقابلے میں رواں سال 2022 کے 10 ماہ میں 99.14 فیصد بڑھ کر 19.69 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔نہ صرف یہ بلکہ اس عرصے کے دوران مقامی صارفین کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ بھی ہوا ہے۔اس کے علاوہ حالیہ مانگ سے معلوم ہوتا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدی قیمت میں 126.17 فیصد اور مقدار میں 26.31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسی مدت کے دوران خام تیل کی درآمدات کی قیمت میں 74.70 فیصد اور مقدار میں 2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مائع قدرتی گیس کی قیمت میں 86.29 فیصد اضافہ ہوا۔اسی طرح مالی سال 2022 کے پہلے دس ماہ میں مائع پیٹرولیم گیس کی درآمدای قیمت میں 43.50 فیصد کا اضافہ ہوا۔رواں مالی سال 2022 کے ابتدائی 10 ماہ میں

خوراک کا درآمدی بل 11.93 فیصد بڑھ کر 8.45 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو کہ خوراک کی پیداوار کے فرق کو پورا کرنے کے لیے گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 7.55 ارب ڈالر تھا۔ملک میں خوراک کی بڑھتی ہوئی درآمدات اور اس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ حکومت کے لیے پریشانی کا ایک سبب ہے، پاکستان نے گزشتہ مالی سال میں خوردنی اشیا کی درآمد پر 8 ارب ڈالر سے زائد خرچ کیے۔درآمدی بل آئندہ مہینوں میں مزید بڑھنے کا

امکان ہے کیونکہ حکومت نے اسٹریٹجک ذخائر کی تعمیر کے لیے 6 لاکھ ٹن چینی اور 40 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کھانے کی چیزوں میں سب سے زیادہ حصہ گندم، چینی، خوردنی تیل، مسالہ جات، چائے اور دالوں کا ہے، خوردنی تیل کی درآمدات میں مقدار اور قدر دونوں کے لحاظ سے خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔دنیا میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے پام آئل کا درآمدی بل گزشتہ مالی سال 2021 کے ابتدائی دس ماہ میں 2.39 ارب

ڈالر کے مقابلے میں رواں مالی سال 2022 کے اسی عرصے میں قدر کے لحاظ سے 42.08 فیصد اضافے کے بعد 3.406 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جس کے نتیجے میں ویجیٹیبل گھی اور کھانے پکانے کے تیل کی مقامی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ایک سال پہلے کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے 10 مہینوں میں سویابین کے تیل کی درآمدی قیمت میں 111.90 فیصد اور مقدار میں 18.25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں چینی کی درآمد 49.33 فیصد بڑھ کر 3 لاکھ 12 ہزار 125 ٹن ہوگئی ہے، جو مالی سال 2021 کے اسی عرصے میں 2 لاکھ 80 ہزار 820 ٹن تھی۔ اسی مدت کے دوران دالوں، چائے اور مسالوں کے درآمدی بل میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…