پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

کراچی، ضلع غربی کے تھانوں میں خواتین اہلکاروں کو اہم عہدوں پر تعینات کر دیا گیا

datetime 17  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کراچی میں ضلع غربی کے مختلف تھانوں میں خواتین پولیس اہلکاروں کو ہیڈ محرر اور کرائم محرر جیسے اہم عہدوں پر تعینات کردیا گیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ضلع غربی فرخ رضا نے کہاکہ یہ اقدامات آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے

احکامات پر کیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق ضلع کے مختلف تھانوں میں خواتین اہلکاروں کو بطور محرر اور کرائم محرر تعینات کردیا گیا ہے۔خواتین اہلکاروں کو ضلع ویسٹ کے تھانہ اورنگی، مومن آباد، منگھوپیر، پیر آباد، پاکستان بازار اور اقبال مارکیٹ میں بطور ہیڈ محرر، کرائم محرر اور ڈیوٹی منشی تعینات کیا گیا ہے۔خواتین پولیس اہلکاروں نے متعلقہ تھانہ جات میں چارج سنبھالتے ہی اپنے فرائض سرانجام دینا شروع کر دیے ہیں۔ خواتین پولیس اہلکاروں کو بطور محرر اور کرائم محرر تعینات کرنے کا مقصد درخواست گزار متاثرہ خواتین کو اپنے مسائل بیان کرنے میں آسانی و سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مزید خواتین اہلکاروں کی تھانہ جات کے دفاتر میں تعیناتی بہتری کی جانب ایک اہم قدم ہے جس سے خواتین اہلکاروں میں خود اعتمادی پیدا ہوگی۔ویسٹ زون پولیس کے سابق ڈی آئی جی عاصم قائم خانی بھی اس سلسلے میں مختلف تھانوں میں خواتین کی تعیناتی کے اقدامات کر چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…