پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

غریب عوام کی بات کرتے سینیٹر فیصل جاوید آبدیدہ، بجٹ کاپی پھاڑ ڈالی

datetime 17  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید سینیٹ میں بجٹ پر تقریر کے دوران غریب کی بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور بجٹ کی کاپی پھاڑ دی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید سینیٹ میں بجٹ پر تقریر کے دوران غریب عوام کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

اور یہ کہتے ہوئے کہ یہ کاغذ کا ٹکڑا غریب عوام کو کیا دے گا بجٹ کی کاپی پھاڑ ڈالی۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ خدا کے لیے اس ملک پر ظلم نہ کریں، حکومت سے پوچھتا ہوں غریب کو کیا ملا، یہاں تو تقریریں کی جاتیں اور ٹاک شوز میں کھیلا جاتا ہے لیکن جب سستی ہوگی روٹی اور مہنگی ہوگی جان کب آئے گا ایسا پاکستان؟، مداخلت کا کامیاب ہونا ہی سازش ہے اور ان فیصلوں میں پیپلز پارٹی ایم کیو ایم سمیت ساری اتحادی جماعتیں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے لیکن حکمرانوں کی اکثریت کے بیرون ملک اثاثے ہیں وہ اپنے اثاثے بیچیں اور پیسہ واپس پاکستان لے آئیں تو ہم قومی اسمبلی میں واپس آنے کو تیار ہیں۔پی ٹی آئی رہنما ء نے کہا کہ لگتا ہے اس حکومت کا یہ آخری ماہ ہے، قوم الیکشن چاہتی ہے، موجودہ صورتحال پی ٹی آئی کیلئے سیاسی طور پر اچھی ہے لیکن ملک کیلئے اچھی نہیں، صرف عوام کے ووٹوں اور اعتماد سے آنے والی حکومت معیشت بہتر کرے گی، چاہے وہ تحریک انصاف کی حکومت ہو یا کسی بھی پارٹی کی حکومت ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…