کراچی(این این آئی) گڈز ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پراحتجاجا پورٹ پر گاڑیاں کھڑی کرکے مال اٹھانا بند کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ مسترد کردیا۔صدر کراچی گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن رانا اسلم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور مہنگائی ناقابل برداشت ہے، احتجاجا پورٹ پر گاڑیاں کھڑی کرکے مال اٹھانا بند کر دیا ہے۔رانا اسلم نے کہاکہ گڈز ٹرانسپورٹرزکا اجلاس آج بلالیا ہے، اجلاس میں ہڑتال سمیت سخت ترین فیصلے کیے جائیں گے اور کرائے میں مزید اضافے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔صدر کراچی گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں کاروبار بند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔۔ حکومت ہماری گاڑیاں خرید کر خود چلا لے، ہم نہیں چلا سکتے۔