پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ضمنی انتخاب کا محاذ ،عمران خان نے سیاسی گیم کا پہلا کارڈ شو کردیا

datetime 16  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ضمنی انتخاب کا محاذ مضبوط کرنے کیلئے اتوار کو لاہور کے دورے کا فیصلہ کیا ہے، وہ لاہور میں جلسے اور ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔عمران خان ایک روزہ دور ے پر اتوار کے روز لاہور آئیں گے۔

وہ اتوار کو ضمنی انتخاب کے حوالے سے لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے، ورکرز کنونشن میں لاہور کے چاروں ضمنی انتخاب کے حلقوں کے ورکرز شریک ہوں گے۔عمران خان ضمنی انتخاب کے سلسلے میں لاہور میں دو جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔ عمران خان لاہور میں ضمنی انتخاب میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لئے اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پولنگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کسی قسم کا دبائو خاطر میں نہ لائیں۔17 جولائی کو پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے متعلقہ پولنگ افسران کو ٹیلی فونک رابطے کے دوران یہ ہدایت کی ۔انہوںنے کہاکہ افسران پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ہدایت کی کہ پولنگ میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیمیں صورتِ حال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائیں۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز کو چوکنا رہنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لینے کا حکم بھی دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…