عامر لیاقت کی اچانک پراسرار موت ، جائیداد کے تنازع پر قتل کا شبہ

15  جون‬‮  2022

عامر لیاقت کی اچانک پراسرار موت ، جائیداد کے تنازع پر قتل کا شبہ

کراچی (این این آئی) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کیلئے درخواست دائر کردی گئی،

جس میں جائیداد کے تنازع پر عامر لیاقت کے قتل کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کیلئے درخواست دائر کردی گئی،

درخواست میں ایس ایس پی ایسٹ و ایس ایچ او بریگیڈ کوفریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار عبدالاحد نے عدالت میں بتایا کہ عامر لیاقت کی اچانک پراسرار موت ہوئی ہے،

ان کے مداحوں میں شکوک و شبہات ہیں۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شبہ ہے کہ عامر لیاقت کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا گیا،

استدعا ہے کہ پوسٹ مارٹم کیلئے خصوصی بورڈ تشکیل دیا جائے۔بیرسٹر ارسلان راجہ نے کہا کہ عامر لیاقت معروف ٹی وی ہوسٹ اور سیاست دان تھے۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین 9 جون کو اچانک انتقال کر گئے تھے ، وہ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے،

جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ڈاکٹروں کی ان کی موت کی تصدیق کی تھی تاہم عامر لیاقت کے اہلخانہ نے پوسٹ مارٹم سے انکار کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…