اگر آپ نے یہ کام نہ کیاتو آپکے بجلی اور گیس کنکشن کٹ جائینگے ۔۔۔وفاقی بجٹ میں نئی شق شامل

12  جون‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فنانس بل میں منسوخ شدہ سیکشن 14اے کی جگہ نیا سیکشن 14اے بی شامل کر لیا گیا ہےجو گیس اور بجلی کے کنکشنوں کے خاتمے کا ہے،روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع خبر کے مطابق  اس سیکشن میں کہا گیا ہے کہ فنانس ایکٹ اور نافذ شدہ

دوسرے قوانین میں جو بھی کہا گیا ہو ایف بی آر کے سیلز ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت یہ اختیار ہو گا کہ وہ کسی شخص کے بجلی کے کنکشن‘ گیس کے کنکشن کاٹنے کیلئے کسی بھی گیس اور الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی کو آرڈر کر سکے، ایسا آرڈر درجہ ون کے ان ریٹیلرز کے متعلق ہو گا جو خود کو سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ کرانے میں ناکام رہیں گے یعنی جو سیلز ٹیکس رجیم میں خود کو رجسٹرڈ نہیں کرائیں گے، نوٹیفائیڈ TIER ون کے رٹیلرز جو رجسٹرڈ تو ہیں لیکن بورڈ کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ساتھ انہوں نے خود کو مربوط نہیں کیا۔ جو لوگ بجلی اور گیس کے کنکشن کٹ جانے کے بعد خود کو رجسٹرڈ کروا لیں گے اور خود کو سیلز ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت مربوط (INTEGRATION) کرا لیں گے اُس شخص یا اشخاص کے بارے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو سیلز ٹیکس جنرل آرڈر کی وساطت سے گیس اور بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو انکے کاٹے گئے کنکشن بحال کرنے کی ہدایت جاری کر دیگا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…