اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی ویڈیو بنانے والی خاتون طیبہ فاروق نے کہا ہے کہ عمران خان نے چیئر مین نیب کو ویڈیو دکھاکر بلیک میل کیا اور اپنے کیسز ختم کرائے ،سابق وزیراعظم سے میری اور شوہر کی ملاقاتیں ہوئیں ، تقاضا
تھا کچھ اور ہے تو وہ بھی دیں ۔ نجی ٹی وی کے سینئر اینکر پرسن کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ انصاف لینے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کو چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی نازیبا ویڈیو دی لیکن مجھے انصاف نہیں ملا ،چیئر مین نیب کو وہی ویڈیو دکھا کر بلیک میل کیا گیا جس کے بعد عمران خان کے نیب سے ہیلی کاپٹر کیس ، پرویز خٹک اور مالم جبہ کیس ختم ہوگئے، انہوںنے بے شمار فائدہ اٹھائے ہیں ،مجھے ایک کیس دکھا دیں جو ان کیخلاف چلا ہو یا انجام تک پہنچا یا کوئی گرفتاری ہوئی ہو ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان سے میری اور شوہر کی بہت ملاقاتیں ہوئیںاور وعدہ ہوتا تھا آپ کو انصاف ملے گا ، انہوںنے مجھے کیا انصاف دینا تھا یہ خود چیئر مین نیب کو بلیک میل کرتے رہے ،خود اپنے کام کرواتے رہے، انہوںنے کہاکہ عمران خان سے ملاقاتوں میں تقاضا ہوتا تھا کچھ اور ہے تو وہ دیں لیکن میں نے ان پر اعتماد نہیں کیا اور پھر میں نے ان سے ملنا اور فون سننا سب کچھ چھوڑ دیا ۔