جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

چوہدری شجاعت حسین کی تجاویز عوامی ہیں اوران کو ضرور بجٹ کا حصہ بنائیں گے، وزیراعظم شہباز کی سینئر رہنما سے ملاقات

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے مسلم لیگ (ق) کے صدرچوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی ان کی خیریت بھی دریافت کی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے (بدھ) کو (ق) لیگ کے

سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزراء طارق بشیرچیمہ، سالک حسین، خواجہ سعد رفیق اور صوبائی وزیر ملک احمد خان بھی شریک تھے۔(ن) لیگی صدر اور (ق) لیگ کے سربراہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری شافع حسین اورایم این اے فرخ خان صاحبہ بھی موجود تھیں۔ملاقات کے دوران چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم کو بیرون ملک پاکستانیوں اور بجٹ کے متعلق تجاویزدیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی تجاویز عوامی ہیں اوران کو ضرور بجٹ کا حصہ بنائیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف نے (ق) کے وفاقی وزراء کے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دونوں وزیر بہت محنتی اور دیانتدار ہیں جس پرچوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم سب نے ملکر اس ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہے۔  وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے مسلم لیگ (ق) کے صدرچوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی ان کی خیریت بھی دریافت کی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…