ہفتے کی چھٹی بحال

7  جون‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کر دی ، چھٹی سے سالانہ 386ملین ڈالر بچت ہوگی ،وزیراعظم نے جمعہ کے روز ورک فرام ہوم کی تجویز کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔

حکومت نے سرکاری استعمال میں ہر طرح کی گاڑیوں کی خریداری اور سرکاری حکام کے بیرون ملک علاج معالجے پر بھی پابندی لگا دی ہے،وزرا، سرکاری عہدیداروں کے ایندھن کے کوٹے میں 40 فیصد کٹوتی ہوگی ،مختلف پاور پلانٹس کے بتدریج فعال ہونے کے ساتھ ساتھ سسٹم میں بجلی شامل ہوتی جائیگی اور 30 جون تک اس کا دورانیہ دو گھنٹے ہوجائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ،قمر زمان کائرہ ،امین الحق اور مولانا اسعدکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں ۔ مریم اور نگزیب نے کہا کہ کابینہ نے 4 سال کے دوران بجلی کی پیداوار، موسم کی تبدیلی کے باعث طلب کی صورتحال اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ہم ایک طرف عوام سے قربانی مانگ رہے ہیں تو دوسری جانب ہم نے ان اقدامات کا اغاز کابینہ سے کیا یے تا کہ عوام پر کم سے کم بوجھ منتقل کیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ مختلف پاور پلانٹس کے بتدریج فعال ہونے کے ساتھ ساتھ سسٹم میں بجلی شامل ہوتی جائے گی اور 30 جون تک اس کا دورانیہ دو گھنٹے ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…