اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

گستاخانہ بیان پر بی جے پی ترجمان کو پولیس نے طلب کرلیا

datetime 7  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی جانب سے گستاخانہ بیان پر معطل کی جانے والی ترجمان نوپور شرما کو ممبئی پولیس نے طلب کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کے کمشنر سنجے پانڈے نے کہا کہ بی جے پی کی معطل رہنما نوپور شرما کو توہین

آمیز بیان کے الزام میں درج ایف آئی آر کے سلسلے میں اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا ہے۔ممبئی پولیس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنجے پانڈے نے کہا کہ پائیدھونی پولیس اسٹیشن میں نوپور شرما کے خلاف پہلے ہی ایف آئی آر درج کی گئی تھی، ہم انہیں قانون کے مطابق بیان ریکارڈ کرنے کے لیے بلائیں گے اور قانونی طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا۔نوپور شرما کو 5 جون کو پیغمبرِ اسلام ۖ کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز ریمارکس پر بی جے پی سے معطل کر دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدۖ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔دوسری جانب گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ عرب ممالک میں بائیکاٹ انڈیا مہم بھی چل پڑی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر، سعودی عرب اور کویت میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم شروع ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…