اگلے 24 گھنٹے عمران خان کی زندگی کیلئے انتہائی اہم قرار، جان کا خطرہ

5  جون‬‮  2022

اسلام آباد (آں لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ بند کمروں میں عمران خان کے قتل کی سازش بنائی گئی ہے، اگلے 24 گھنٹے کے اندر ان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے،غیر سرکاری حلقوں کا کہنا ہے رات کے وقت عمران خان کے گھر دھاوا

بولا جائیگا، اور اس دوران ان کی جان لینے کا خدشہ ہے،ادارے عمران خان کی جان کی سلامتی اور تحفظ کیلئے اقدامات کریں۔پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے اپنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد آنے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حالیہ تاریخ کے انتہائی اہم گھنٹے شروع ہوگئے ہیں ان 24 گھنٹے کے اندرعمران خان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے عوام، اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اونچی دیواروں اور بند کمروں کے پیچھے ان کی قتل کی سازش ہورہی ہے، مصدقہ اطلاعات کے مطابق بنی گالہ کے اطراف کچھ لوگ دیکھے گئے، غیر سرکاری حلقوں کا کہنا ہے رات کے وقت عمران خان کے گھر دھاوا بولا جائیگا، اور اس دوران ان کی جان لینے کا خدشہ ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کو سب سے زیادہ خطرہ آنے والے 24 سے 48 گھنٹے میں ہوگا، قوم کل کی رات بنی گالہ کو ذہن میں رکھیں، کبھی کبھی لمحے ایسے خطا کرتے ہیں جن کی سزا صدیاں بھگتتی ہیں، سب کو جاگنا ہوگا عوام کو بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی، ادارے عمران خان کی جان کی سلامتی اور تحفظ کیلئے اقدامات کریں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…