منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

عوامی سواری موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا

datetime 3  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)جاپانی موٹر سائیکلز بنانے والوں نے ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمت کا حوالہ دیتے ہوئے قیمتوں میں ساڑھے 23 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ (پی ایس یم سی ایل) نے

5 سے 9 ہزار روپے کا اضافہ کیا جس کا اطلاق یکم جون سے ہوگیا ہے۔جی ڈی 110 ایس کی نئی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار روپے، جی ایس 150 کی 2 لاکھ 32 ہزار روپے، جی ایس 150 ایس ای کی 2 لاکھ 49 ہزار روپے اور جی آر 150 کی نئی قیمت 3 لاکھ 39 ہزار روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح یاماہا موٹر پاکستان لمیٹڈ نے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 21 ہزار روپے سے 23 ہزار 500 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق 3 جون سے ہوگا۔اضافے کے بعد وائے بی 125 زی 2 لاکھ 31 ہزار 500، وائے بی آر زیڈ ڈی ایکس 2 لاکھ 48 ہزار 500، وائے بی آر 125 2 لاکھ 55 ہزار، وائے بی آر جی (سرخ/سیاہ) 2 لاکھ 65 ہزار 500 روپے اور وائے بی آر 125 جی (گہری سرمئی) 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی ہوگئی۔کراچی موٹرسائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن (کے ایم ڈی اے) نے صارفین کو مطلع کیا ہے کہ سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ موٹر سائیکل رجسٹریشن ونگ نے نمبر پلیٹ کے نرخ میں اضافہ کر کے 950 سے 1450 روپے کردیے ہیں جو کہ موٹر سائیکل خریداروں کو برداشت کرنا پڑے گا، اور نمبر پلیٹ کے اجرا کا ذمہ داری ڈپارٹمنٹ کی ہو گی۔اس سے قبل اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے قیمت میں 9 ہزار روپے تک اضافہ کیا تھا جس کے بعد کچھ چینی بائیک اسمبلرز نے 3 سے 10 ہزار روپے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…