منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

شیخ رشید نے جون کے مہینے کو فیصلہ کن قرار دے دیا

datetime 3  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 15 جون تک قوم خود سڑکوں پر آئے گی اور موجودہ حکومت کے خلاف ماتم کرے گی، ملک معاشی بحران کی طرف جارہا ہے اور سیاست دان ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں

،جون کا مہینہ سیاسی طور پر فیصلہ کن ہوگا یا غریب معاشی طور پر مر جائے گا یا امپورٹڈ حکومت سیاسی طور پر مرجائے گی۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 16 پاور پلانٹس بند ہونے سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے اور لوگ گرمی سے مررہے ہیں، 60 فیصد تجارتی خسارہ بڑھ گیا ہے ،زرمبادلہ کے ذخائر صرف 9 ارب ڈالر رہ گئے ہیں، بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بھی ہمارا درجہ منفی کردیا ہے، پہلے معیشت ڈیفالٹ ہوتی ہے اس کے بعد ملک ڈیفالٹ ہوتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایک ہفتے میں پٹرول 60 روپے فی لیٹر بڑھ گیا ہے ،بجلی 8 روپے فی یونٹ بڑھادی گئی ہے ،چینی 100 روپے فی کلو پہنچ گئی ہے،حکومت انتظار کرے15 جون تک قوم خود سڑکوں پر آئے گی اور موجودہ حکومت کے خلاف ماتم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو مبارک ہو مئیر اور گورنر ان کے لگ گئے ہیں اور ان کے دفتر بھی ان کو مل گئے ہیں اور باپ بھی اپنا حقیقی سیاسی باپ ڈھونڈرہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…