بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ،سی اے اے ملازم نے گدھا گاڑی لانے کی اجازت مانگ لی

datetime 3  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ملازم نے ادارے کے سربراہ کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے انہیں کام پر آنے کے لیے گدھا گاڑی لانے کی اجازت دی جائے۔میڈیارپورٹ کے مطابق سی اے اے کے

ملازم نے اپنے خط میں لکھا کہ حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد وہ اپنا ذاتی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل کو لکھے گئے خط میں راجا آصف اقبال نامی ملازم نے لکھا ہے کہ وہ 25 برسوں سے ادارے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور اس وقت اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے نہ صرف غریب طبقے کی کمر توڑ دی ہے بلکہ اب متوسط طبقہ بھی متاثر ہورہا ہے۔انہوں نے درخواست میں سی اے اے کی پارکنگ میں انہیں گدھا گاڑی لانے کی اجازت طلب کرتے ہوئے کہا کہ اس مہنگائی میں ادارے نے ٹرانسپورٹ سروس کی سہولیات ختم کردی ہیں اس لیے پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے ذاتی ٹرانسورٹ استعمال کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔ملازم نے خط میں گزارش کرتے ہوئے لکھا کہ مہربانی کرکے مجھے ایئرپورٹ پر گدھا گاڑی لانے کی اجازت دی جائے۔سی اے اے کے ترجمان سیف اللہ خان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ عملے کے ہر ملازم کو فیول الاؤنس دیا جاتا ہے، انہوں نے پِک اینڈ ڈراپ سروس کے ختم ہونے پر بھی ملازم سے اختلاف کیا۔ترجمان نے کہا کہ ملازمین کو پک اینڈ ڈراپ سروس فراہم کی جاتی ہے اور ملازمین کے لیے میٹرو بس سروس بھی ایئر پورٹ پر موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ملازم کی ایسی درخواست کا مقصد میڈیا کہ توجہ حاصل کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 30 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا تھا جس کا اطلاق رات سے ہوگیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…