اسلام آباد (این این آئی)اداکارہ عفت عمر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پاکستان کے تین ٹکڑوں سے متعلق بیان پر ان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ٹوئٹر پر عفت عمر نے عمران خان کے حالیہ بیان کو شیئر کرتے ہوئے ان پر برہمی کا اظہار کیا۔عفت عمر نے عمران خان کے الفاظ دہراتے ہوئے لکھا کہ ‘پاکستان تین ٹکڑے ہو جائیگا‘ ، اس کے ساتھ ہی انہوں نے’پاگل خان‘ لکھ کر ایموجی کے ذریعے غصے کا اظہار کیا۔