بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

مجھے استعمال کر کے چھوڑ دیا گیا، ثروت گیلانی کا ہمایوں سعید کی ٹیم پر الزام

datetime 14  اکتوبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)اداکارہ ثروت گیلانی نے فلم جوانی پھر نہیں آنی کی ٹیم خاص طور پر ہمایوں سعید اور ان کی پروڈکشن ٹیم کے رویئے پر کھل کر بات کرتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل میں جوانی پھر نہیں آنی 3 سے بھاگ رہی ہوں، ندیم بیگ بہت پیارے انسان ہیں اور میں ہمایوں سعید اور احمد علی بٹ سمیت اس ٹیم کو پسند کرتی ہوں، لیکن میں دوبارہ گل کا کردار نہیں کرنا چاہتی، اگر آپ 6 سال بعد دوبارہ کسی ٹیم کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تو تعلقات بہتر رکھنے چاہئیں، مگر ان لوگوں نے ایسا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 کی پروموشنز کے دوران ٹیم نے میرے ساتھ انتہائی غیرپیشہ ورانہ اور نامناسب رویہ اختیار کیا، وہ لوگ لندن جا رہے تھے، میں نے خود اپنی بکنگ کر لی تھی، مگر انہوں نے جواب دیا نہ تصدیق کی اور بالکل نظرانداز کر دیا، مجھے لگا کہ انہوں نے میرا استعمال کیا اور کام ختم ہوتے ہی ایک طرف کر دیا۔ثروت گیلانی نے کہا کہ میں تیسرے حصے میں کام کرنے سے صاف انکار کر چکی ہوں کیونکہ ٹیم نے پہلے بھی میرے کردار کو کاٹ دیا تھا، پہلی فلم کے دوسرے اسپیل سے بھی میرا حصہ کاٹ دیا گیا تھا اور یہی کام دوسری فلم میں بھی ہوا، اگر آپ ایک اداکار کو اس کا حق نہیں دیتے تو یہ سراسر ناانصافی ہے، میں اپنی عزتِ نفس پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی، ایک بار کوئی مجھے بے وقوف بنا سکتا ہے، ہر بار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں ندیم بیگ اور ہمایوں سعید دونوں سے محبت اور احترام رکھتی ہوں، مگر اب اپنے وقار اور خودداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…