لاہور( این این آئی)رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ملکی تجارتی خسارہ 43 ارب 33 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو اس سے پچھلے مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 58 فیصد زیادہ ہے ،گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ کا تجارتی خسارہ 27 ارب 45 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھا
جورواں مالی سال 15 ارب 88 کروڑ 20 لاکھ ڈالر بڑھ گیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے 11ماہ کے دوران درآمدات کا حجم 50 ارب 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں برآمدات کا حجم 22 ارب 84 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا ہے ۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ مئی کا تجارتی خسارہ 4 ارب 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا جو اس سے پچھلے ماہ اپریل میں 3 ارب 78 کروڑ 20 ڈالر تھا یعنی اس دوران ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 7فیصد کا اضافہ ہوا لیکن مئی 2021 سے موازنہ کیا جائے تو سالانہ بنیادوں پر گزشتہ ماہ مئی کے تجارتی خسارے میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے مئی 2021کا تجارتی خسارہ 3 ارب 62 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا۔مئی کے دوران برآمدات کا حجم 2 ارب 60 کروڑ 1 لاکھ ڈالر رہا جو اس سے پچھلے ماہ اپریل کے مقابلے میں 10فیصد کم ہے جبکہ درآمدات کا حجم 6 ارب 64 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا جو اس سے پچھلے ماہ اپریل کے مقابلے میں 1فیصد کم ہے۔ رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ملکی تجارتی خسارہ 43 ارب 33 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو اس سے پچھلے مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 58 فیصد زیادہ ہے