علی گڑھ’ کالج میں نماز پڑھنے پر پروفیسرکو جبری چھٹی پر بھیج دیا گیا

2  جون‬‮  2022

علی گڑھ(آئی این پی) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں ایک کالج کی انتظامیہ نے کالج کیمپس میں نماز ادا کرنے والے پروفیسر کو چھٹیوں پر بھیج دیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق علی گڑھ کے سری ورشنی کالج کے لا ء ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر شاہ رازق خالد کی ایک ویڈیو سوشل

میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہیں کالج کے لان میں نماز ادا کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے ۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہندوتواگروپوں نے کالج کے پرامن ماحول میں مبینہ طورپر خلل ڈالنے پر پروفیسر کے خلا ف کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔ کالج انتظامیہ نے اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے اور پروفیسر خالد کو ایک ماہ کی چھٹی پر بھیج دیا ہے ۔ کالج کے پرنسپل انیل کمار گپتا کے مطابق پروفیسر خالد نے انہیں بتایا ہے کہ واقعے کے وقت وہ چھٹی پر تھے اور دیر ہونے کی وجہ سے انہوں نے لان میںہی نماز ادا کی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ اس واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد ضروری کارروائی کی جائیگی ۔ہندوتوا گروپوں نے گاندھی پارک پولیس اسٹیشن میں بھی پروفیسر خالد کے خلاف شکایت درج کرائی ہے ۔تاہم کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی اور کالج حکام کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد اس پر کارروائی کی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…