اسلام آباد (آن لائن) بجلی صارفین پر مزید 10ارب 54کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں جبکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے درخواست دائر کردی ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست 15جون کو ہو گی۔ ٹیسکو نے 4 ارب 34 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست کی ہے۔ پیسکو کی 2 ارب 7 کروڑ، گیپکو کی 1 ارب 97 کروڑ روپے کی وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔ آئیسکو نے ایک ارب روپے کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے جبکہ میپکو کی ایک ارب 80 کروڑ روپے حیسکو کی 1ارب 91 کروڑ روپے وصولیوں کی درخواست ہے۔