اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کے متنازعہ بیان پر عمران خان کے خلاف بغاوت کے مقدمے کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا، اجلاس وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت ہو گا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اجلاس میں عمران خان کے اجلاس کے حوالے سے رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، عمران خان کے خلاف سیکشن 124 اے کے تحت کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، اس جرم کے تحت عمر قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے، پانچ رکنی کمیٹی گزشتہ دنوں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قائم کی گئی تھی۔