ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کے بیان کو سمجھنے میں وقت لگے گا، سینیٹر شبلی فراز

datetime 2  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی ا ین پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان کو سمجھنے میں وقت لگے گا۔سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو کس نے دیوالیہ کیا ؟ یہ سب کو معلوم ہے

اور وہ آج جمہوریت کا درس ہمیں دے رہے ہیں۔ اسمبلی میں اپوزیشن نہیں اور جمہوریت کی بات کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیان کو سمجھنے کے لیے وقت لگے گا اور عمران خان نے کہا کہ ملک مضبوط نہیں ہو گا تو مسائل پیدا ہوں گے۔ ایٹم بم جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اہم ہوتے ہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے دشمن یہی چاہتے ہیں کہ ملک معاشی طور پر کمزور کر دیا جائے، پولیس گردی اور وحشیانہ پن کے ذریعے لوگوں کی عوام کو نہیں دبایا جا سکتا ہے۔ پاکستان کے عوام عمران خان کے پیچھے کھڑے ہو گئے ہیں۔ شبلی فراز کے اظہار خیال کے دوران سینیٹر رانا مقبول نے نشست پر کھڑے ہو کر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آپ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا اور یوسف رضا گلانی بتائیں کہ ایسا ہوا تھا یا نہیں ؟ یہ وہی لوگ ہیں جو منافقت کرتے ہیں اور یہ آج اقتدار کی خاطر اکٹھے ہو گئے ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…