اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو چھ روز کا الٹی میٹم دے دیا، سابق وزیراعظم نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ چھ روز میں نئے انتخابات کا اعلان اور اسمبلیاں تحلیل کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت یہ اعلان نہ کیا تو وہ پوری قوم کو ساتھ لے کر دوبارہ اسلام آبادآئیں گے، ان کا کہنا تھا کہ وہ 30 گھنٹوں میں پشاور سے یہاں پہنچے ہیں، راستے میں آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، ان کا کہنا تھا کہ پانچ کارکنوں کو شہید کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ تین کو کراچی میں دو کو پنجاب میں۔خطاب کے بعد عمران خان واپس چلے گئے۔