اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

”کنٹینر کے دوسری طرف میری بہن کا جنازہ پڑا ہے اور میرا کلیجہ پھٹ رہا ہے کہ ” لانگ مارچ سے قبل راستے بلاک ، ایسی خبر کہ آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا

datetime 24  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے باعث حکومت کی جانب سے لاہور کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں جس کے باعث بہن کے جنازے میں شرکت کیلئے شاہدرہ جانے والا شہری راوی پل پر پھنس گیا۔

شہری محمد احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کنٹینر کی دوسری طرف شاہدرہ ہے جہاں میری ہمشیرہ کا جنازہ پڑا ہے اور میں آخری دیدار کیلئے ترس رہا ہوں ، میرا کلیجہ پھٹ رہا ہے ۔​بعد ازاں شہری نے دوسری پوسٹ میں لکھا کہ میں دریائے راوی میں کشتی کی سروس کے ذریعے دریا عبور کر کے رانا ٹاؤن پہنچ چکا ہوں ۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں پولیس اہلکار کمال احمد پر فائرنگ کرکے سرخ لکیر پار کی گئی، میڈیا سیاسی سرگرمیوں کی کوریج کرے تاہم شرپسندی، تشدد اور دہشت پھیلانے کی سرگرمیوں کی بائیکاٹ کرے، وزیراعظم شہبازشریف معیشت اور عوام کی حفاظت کرنے کے دوٹوک ارادے کا اظہار کرچکے ہیں، پاکستان کی معیشت اور عوام کو بچانے کے لئے ریڈلائن لگانے کا وقت آگیا ہے، معیشت کی بحالی اور عوام کے ریلیف کے راستے میں سرخ لکیر کھینچ دی ہے، کسی کو عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…