پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اب کسی کیلئے نیوٹرل رہنے کی گنجائش نہیں ،عمران خان نے آج پھر بیان بدل دیا

datetime 24  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی کے لیے نیوٹرل رہنے کی گنجائش نہیں،پشاور میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ آج ملک میں فیصلہ کن وقت ہے، ہمیں ان 2 خاندانوں کی پوری تاریخ پتہ ہے۔

اپوزیشن میں ان کو جمہوریت یاد آجاتی ہے، ہماری حکومت میں یہ کئی بار سڑکوں پر نکلے، انہوں نے کئی بار مارچ کیے ہم نے کبھی ایسا نہیں کیا۔ آمر اور ان کی حکومت میں کوئی فرق نہیں، فاشسٹ حکومت نے ہمارے خلاف کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں، آخر ایسا کیا ہورہا ہے جو یہ ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ کسی کے لیے نیوٹرل رہنے کی گنجائش نہیں، جو ادارے خود کو نیوٹرل کہتے ہیں ان کو کہتا ہوں کہ انہیں پاکستان کی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن اور قیادت کے گھروں پر چھاپوں سے (ن )لیگ کا چہرہ پھر عیاں ہوگیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پرامن احتجاج تمام شہریوں کا حق ہے، ن لیگ جب بھی اقتدار میں آتی ہے اس کی یہ فاشست فطرت ظاہر ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ن لیگ، پی پی پی اور جے یو آئی کے مارچ نہیں روکے اور نہ کریک ڈاون کیا تھا، گھروں پر کریک ڈاثون کٹھ پتلیوں کی ڈوریاں تھامنے والوں پر بھی سنجیدہ سوالات اٹھارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ معیشت پہلے ہی تباہی کے گڑھے میں اتر چکی ہے، یہ غیر جمہوری اور سفاکانہ اقدامات معاشی صورتحال میں مزید ابتری کے موجب بنیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…